صوبہ پنجاب میں ختم نبوت ؐ کی بنیاد پر حملے کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ، حکومت نے کیا احکامات جاری کردیے ؟ خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس سمیت دیگر خفیہ اداروں کو صوبے میں ختم نبوت کو بنیاد بنا کر اہم شخصیات پر حملہ کرنے کے اہل عناصر کی نشاندہی میں مدد مانگ لی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کی

طرف سے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی پنجاب، سیکٹر کمانڈر ملٹری انٹیلی جنس، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وز یر داخلہ احسن اقبال پر ایک بنیاد پرست عابد حسین نے حملہ کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم بنیاد پرست ہو چکا ہے اور وہ اپنے خیالات کے مطابق ہر ایسے شخص پر حملہ کر کے اسے قتل کرنے کے لئے تیار ہے جس نے ختم نبوت کے خلاف کچھ کہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق معاشرے میں ایسے عناصر موجود ہیں جو دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران پر اپنے خیالات کے مطابق حملے کر سکتے ہیں لہٰذا ایسے عناصر جن میں ایسے حملے کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہو، کی نشاندہی کر کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر آگاہ کیا جائے تاکہ مقامی پولیس کو الرٹ کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جا ئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہمارا مشکل کشا صرف اللہ تعالی ہے۔ ۔ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والا کوئی بھی ہو اسکا مقابلہ کیا جائے گا۔کسی کوعقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔اس عقیدہ کیخلاف ہماری اسمبلیوں میں سازش رچی گئی جن کے تانے بانے امریکہ اور برطانیہ سے جا ملتے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کیخلاف عالمی سازشو ں اور بدمعاشیوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، اہلحدیث یوتھ فورس چنیوٹ کے زیراہتمام آل پنجاب ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ختم نبوت کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی،پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر الزمان کائرہ ، طارق محمود یزدانی، ملی مسلم لیگ کے مرکزی چیئرمین سیف اللہ خالد،مولونا جمیل اظہر،نعمت اللہ ظفر،مولانا غلام مصطفی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چنیوٹ ،امیر جماعت اسلامی چنیوٹ چوہدری محمد اسلام و دیگر شریک ہوئے۔(ف،م)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *